صوبائی اسمبلی میں کی جانے والی قانون سازی،صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
کراچی ( اکتوبر12 )
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،صوبائی اسمبلی میں کی جانے والی قانون سازی،صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین سینٹ نے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ موئثر قانون سازی کے ذریعہ عوام کی فلاح وبہبود یقینی ہے اس ضمن میں ایوان کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔