تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

سندھ پولیس کا شعبۂ انسدادِ دہشتگردی خود ’سائبر دہشتگردی‘ کا شکار

سندھ پولیس میں انسدادِ دہشت گردی کا خصوصی شعبہ سائبر دہشت گردی کا شکار ہوا ہے جس کی ای میل آئی ڈی ہیک کر کے حساس ڈیٹا منگوائے جانے کی بڑی سائبر وارداتیں سامنے آئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ کا ہے تاہم اب صورتِ حال معمول پر آ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز نے سی ٹی ڈی کے غیر سرکاری ای میل اکاؤنٹ کے ذریعے ناصرف کئی موبائل کالز کا ڈیٹا ریکارڈ بلکہ ای میل اکاؤنٹ میں موجود سینکڑوں ای میلز کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں اعلیٰ سطح کی انکوائری جاری ہے، ہیک ہوئے ای میل اکاؤنٹ سے اہم ڈیٹا تک رسائی روک دی گئی ہے۔

کال ڈیٹا اور سی آر او سمیت اہم ڈیٹا سینئر افسران کے حکم سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

ای میل ہیک ہونے کی تحقیقات میں حساس اداروں سے بھی معاونت لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای میل آئی ڈی ہیک کرنے اور کئی روز تک اسے استعمال کرنے میں ملوث آئی پی ایڈریس پاکستان کا نہیں ہے، یہ کارروائی یورپی ملک سے کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران سی ٹی ڈی کے تمام سسٹم بند رکھے گئے تھے، جبکہ ہیک کی گئی گوگل اکاؤنٹ کی ای میل آئی ڈی فوری بند کر دی گئی تھی۔

ابتدائی طور پر اس معاملے میں ادارے کے اندرونی عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

سی ٹی ڈی کے آئی ٹی سسٹم کو اب انتہائی طور پر محفوظ بنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سی ٹی ڈی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »