وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مودی کے بھارت میں زیر حراست ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں۔
کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد اور حریت رہنماالطاف احمد بھارتی حراست میں انتقال کر جانے پر شہباز شریف نے اظہار تعزیر کرتے ہوئے لکھا کہ مودی حکومت جانتی تھی کہ الطاف شاہ کینسر کے مریض ہیں اس کے باوجود ان کے علاج سے انکار کیا گیا۔
مودی کے بھارت میں دوران حراست قتل معمول بن چکا ہے۔
Deeply grieved at passing of prominent Kashmiri leader Altaf Shah, son-in-law of Syed Ali Geelani, while in Indian captivity. Modi regime denied him treatment despite knowing he was cancer patient. Custodial killings are norm in Modi's India. My condolences to the bereaved family
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 11, 2022
واضح رہے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ محروم سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ2017 سے دلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے۔
الطاف احمد کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے، الطاف احمد شاہ کو قید کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اس کے باوجود بھارتی حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا۔