تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ماحولیاتی تبدیلیوں کیخلاف پر ااثر آواز،پاکستان کو بڑا اعزاز مل گیا

موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کےلیےسرگرم یواین تنظیم سی اوپی27 نے پاکستان کونائب صدارت دینےکااعلان کردیا۔

اقوام متحدہ کے 195 ممالک میں سے پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے سرگرم یواین تنظیم سی اوپی27  کی نائب صدارت کااعزاز ملا ہے .’سی۔او۔پی۔27′ کی صدارت مصر کے پاس ہے.

کانفرنس آف پارٹیر کی طرف سے اجلاس کے دوران نائب صدارت پاکستان کے لیے عالمی اعزاز ہے۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف ناروے کے وزیراعظم، مصر ی صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔کانفرنس آف پارٹیز 27 کا اجلاس مصر کے شہر شرم الشیخ میں 6 سے 18 نومبر کو ہوگا۔

اجلاس میں عالمی ، حکومتی سربراہان ، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس شرکت کریں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل اور حل سے متعلق یہ 27 واں اجلاس ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر انہیں یہ منصب دیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی پر موثر آواز اٹھائی تھی۔

ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کوایس سی او تنظیم کی سطح پر اٹھانے کی وزیراعظم کی تجویز کی تائید کی گئی تھی۔شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت اور حکومت کی کونسل کا اجلاس 15 سے 16 ستمبر کو سمر قند میں ہوا تھا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »