سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب انسان کلمہ پڑھتا ہے تو اپنی آزادی کا اعلان کرتا ہے، جو خوف سے نہیں ڈرتا وہ بڑا لیڈر بنتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میانوالی نمل یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ملک کو اللہ نے سب کچھ دیا لیکن یہاں حقیقی آزادی نہیں ہے، آزادی ملتی نہیں چھینی جاتی ہے، باہر سے لوگ ملک کا پیسہ لوٹ کر چلے جاتے ہیں، کسی معاشرے میں پہلے انصاف آتا ہے پھر معاشی ترقی ہوتی ہے۔