خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون جج دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہو گی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ میں پیش ہوں گے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نےعبوری درخواست ضمانت دائر کر دی۔عمران خان نے عبوری درخواست ضمانت وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی۔
عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کچھ دیر بعد سیشن جج کامران بشارت مفتی کریں گے۔
واضح رہے کہ عدم پیشی پر مجسٹریٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 7 اکتوبر تک ضمانت منظور کی تھی۔