دبئی(رپورٹ: اعجاز کھوکھر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ناٸب صدر پیر یاسر سائیں کی ابوظہبی کے وزیر شہزادہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے دیۓ گیے ظہرانے میں بیت الپیلس ابو ظہبی میں شرکت.
شہزادہ شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پیر یاسر کا پرتپاک استقبال کیا اور ظہرانے میں شرکت پر بے حد خوشی کا اظہار کیا.
دونوں رہنماوں میں باہمی تعلقات و بین الاقوامی سیاسی و جغرافیائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.
پیر یاسر سائیں نے پاکستان کی موجودہ سیلابی صورتحال میں شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ذاتی طور پر اورحکومتی سطح پر کی جانی والی کثیرالتعداد مالی امداد پر شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا.
پیر یاسر سائیں نے کہا کہ آپ اور آپ کی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کا برادر ملک ہونے کے ناطے عوام کی ہر مشکل گھڑی میں خصوصی مدد کی جس پر میں اور میری قوم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں,
جس پر شیخ نہیان بن النہیان کا کہنا تھا ہم نہ صرف ایک دوسرے کے دوست ملک ہیں بلکہ ایک دوسرے کے بھاٸی ہیں ہمارہ بھاٸی چارہ تاقیامت جاری رہے گا اور ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنے بھاٸیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے.
دونوں رہنماؤں کا اپنےتعلقات اور ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے مزید فروغ دینے پر اتفاق اور آخر میں پیر یاسر نے شیخ نہیان بن النہیان کو پاکستان کے دورے کی خصوصی دعوت بھی دی. اس موقع پر پیر یاسر کے ہمراہ ان کے صاحبزاے پیر زین بھی موجود تھے.