تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاسپورٹ مل گیا، ویزہ اپلائی،مریم نوازجلد لندن جائیں گی،نواز شریف کے ساتھ واپس آنے کا امکان

مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نواز کی جلد لندن روانگی اور والد کے ہمراہ پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ویزہ کے لیے درخواست دے دی ہے، ویزہ ملتے ہی ان کی لندن روانگی کی تاریخ کا اعلان ہو گا،وہ چار سال بعد والد سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس بات کا امکان ہے کہ سابق وزیراعظم بھی وطن واپس آئیں گے اور مریم نواز ان کے ہمراہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز مریم نواز کوپاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا،مریم نواز کے  وکیل امجد پرویز نے کہا تھا کہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے میرٹ پر سزا معطل ہوئی اب وہ بری ہو گئی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

اس پر چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کا اس معاملے پر کیا موقف ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ، مگر پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟

میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش ” کے لیے تین ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا،  کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے انشاءاللّہ۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »