کراچی: ملک بھر میں سیلاب کی بدترین صورتحال کے سبب 34دن سے بند ٹرین سروس آج سے جزوی طور پر بحال کردی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق آج صبح 10 بجے پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کراچی سے پشاور روانہ ہوئی۔
رحمان بابا ایکسپریس فیصل آباد اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔