تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

عامر لیاقت کی اہلیہ نے قبر کشائی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی نے ہائیکورٹ کے فیصلے اور قبر کشائی کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا۔

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عامر لیاقت کی طلاق یافتہ بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں۔ عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے اور عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے بچے اور بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی قابض ہوچکے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عظمیٰ سندھ ہائیکورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرے اور عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے قبر کشائی کی اجازت دے۔

درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج، مجسٹریٹ اور سیکرٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »