تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

فراز الرحمان سال 23-2022 کیلئے کاٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب نگہت اعوان سینئر نائب صدر اور مسلم محمدی نائب صدر منتخب ہوگئے

ایس ایم منیر، سلمان اسلم، زبیر چھایا و دیگر کی مبارکباد، بھرپور حمایت کی یقین دہانی

کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سالانہ اجلاس عام میں سال 2022-2023 کیلئے نئے عہدے داران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کاٹی کے معروف بزنس مین فراز الرحمان کو بطور کاٹی صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ نگہت اعوان سینئر نائب صدر اور مسلم محمدی نائب صدر منتخب ہو گئے۔کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے نو منتخب صدر فراز الرحمان کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کاٹی کے تمام سابقہ صدور نے بزنس کمیونٹی کی خدمت، معیشت میں بہتری اور درپیش مسائل کی آواز اعلیٰ ایوانوں اور متعلقہ حکام تک پہنچانے کیلئے جو کاوشیں اور خدمات انجام دیں وہ قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاٹی میں سلمان اسلم اور ان کی ٹیم نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حسب روایت کاٹی کا معیار بلند کیا۔ایس ایم منیر نے امید ظاہر کی کہ فراز الرحمان، نگہت اعوان اور مسلم محمدی کاٹی کے ذریعہ کورنگی صنعتی علاقے کی ترقی اور معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ کاٹی کے سبکدوش ہونے والے صدر سلمان اسلم نے فراز الرحمان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے کی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے فراز الرحمان جیسی باصلاحیت شخصیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداران اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بزنس میں وسیع تجربہ کے حامل ہونے کے ساتھ بہترین منتظم اور قائدانہ صلاحیت کے مالک ہیں۔ کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا نے نو منتخب عہدیداران فراز الرحمان، نگہت اعوان اور مسلم محمدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاٹی میں سابقہ عہدوں پر بزنس کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتر چکے ہیں اور اب انہیں مزید موقع مل رہا ہے کہ وہ کورنگی صنعتی علاقے سمیت بزنس کمیونٹی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کریں۔

کاٹی کے نو منتخب صدر فراز الرحمان نے سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھرپور اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ کاٹی میں بحیثیت صدر فائز ہونے کے بعد ایس ایم منیر کے وژن، رہنمائی اور سابق صدور کی روایات کے مطابق بزنس کمیونٹی کی خدمت کو مزید آگے بڑھائیں گے، کورنگی صنعتی علاقے کی بہتری کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر کاٹی کے سینئر اراکین اور رہنماؤں نے فراز الرحمان کو کاٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے والد کی طرح بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ فراز الرحمان کاٹی کے بانی اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کے دیرینہ ساتھی فضل الرحمان کے فرزند، سابق چیئرمین فرحان الرحمان کے بھائی ہیں ۔ انہوں نے 2003 میں باقاعدہ کاٹی کی رکنیت حاصل کی اور پاک ویتنام بزنس کونسل میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔جبکہ نو منتخب سینئر نائب صدر نگہت اعوان بھی اس سے قبل کاٹی کی نائب صدر اور نو منتخب نائب صدر مسلم محمدی ایف پی سی سی آئی میں نائب صدر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس موقع پر کاٹی کے سبکدوش عہدیداران سلمان اسلم، ماہین سلمان اور فرخ قندھاری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور پنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »