تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

حکمرانوں کی ترجیح بیرونی امداد ہڑپ اورکرپشن کے مقدمات خاتمہ ہے

حکومت کی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کہیں نظر نہیں آرہی حکومت بتائے کہ بیرونی ممالک سے آنے والا امدادی سامان کہاں تقسیم ہوا ؟،محمد حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)29 ستمبر 2022 امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ ملک کومعاشی بحران سے نکالنے اورسیلاب زدگان سمیت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے حکمرانوں کی ترجیح بیرونی امداد ہڑپ اورکرپشن کے مقدمات خاتمہ ہے۔وزیرخزانہ کی تبدیلی ،مہنگائی کاطوفان اورمتاثرین کی امدادمیں تاخیروکرپشن اس کی واضح مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیہون میں الخدمت کی جانب سے قائم کردہ خیمہ بستی کے دورے،متاثرین سے خطاب اورمیڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر جامشورو ضلع کے امیر حافظ صالح بھرٹ،مقامی امیرعبدالنبی بوزدار ودیگر ذمے داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی امیرنے ضلعی ذمے دارن ومنتظمین کے اجلاس میں میں شرکت خدمت کے کام کا جائزہ اورہدایات دیں۔امیرضلع نے کوٹری وسیہون میں قائم الخدمت خیمہ بستیوں سمیت ضلع بھرمیں ریلیف سرگرمیوں اورآئندہ کے منصوبوں پربریفنگ دی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کہیں نظر نہیں آرہی حکومت بتائے کہ بیرونی ممالک سے آنے والا امدادی سامان کہاں تقسیم ہوا ،متاثرین تو اب بھی کھلے آسمان تلے بھوک بدحالی،وبائی امراض اور موت کے راکاس سے نبردآزما ہیں۔منچھر جھیل کے پانی کو بروقت نکالا جاتا تو آج یہ حالات پیدا نہ ہوتے، حکمران عوامی مسائل حل اورملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی بجائے صرف اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف اورگالم گلوچ کی سیاست میں لگے ہوئے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »