تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

سلمان کی ہیروئن بننے کے بعد انکی بھابھی یا ماں بننا اچھا نہیں لگے گا’

ماضی میں کئی مقبول فلمیں کرنے والی اداکارہ عائشہ جُھلکا نے شوبز میں واپسی کے بعد اپنی فلموں کے ہیرو کے ہمراہ دوبارہ کام کرنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

عائشہ جُھلکا نے کئی برس بعد اب حال ہی میں ویب شو ‘ہش ہش’ سے انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھا ہے جس میں ان کے ہمراہ جوہی چاولہ اور سوہا علی خان دکھائی دیں گی۔

انڈسٹری میں واپس آنے سے متعلق کیے گئے سوال پر عائشہ نے کہا کہ اس وقفے کے دوران مجھے میری خواہش کے مطابق کرداروں کی آفر نہیں ہوئی اسی لیے میں نے کام نہیں کیا۔

انہوں نے اپنی سابقہ فلموں میں ہیرو بننے والے اداکاروں سلمان، اجے دیوگن، اکشے کمار اور عامر خان کے ہمراہ دوبارہ کام کرنےکے حوالے سے کہا کہ اب ان کے ساتھ کام کرنا معیوب لگے گا کیونکہ مجھے ان کرداروں کی آفر نہیں کی جائے گی جو میں کرنا چاہتی ہوں۔

عائشہ جھلکا نے کہا اب اگر میں سلمان کی ماں یا بھابھی بنتی ہوں تو اچھا نہیں لگے گا کیونکہ لوگوں نے ہمیں ہیرو ہیروئن کے طور پر دیکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بے شک اب فلم انڈسٹری بہت بدل چکی ہے لیکن میں ذہنی طور پر ان لوگوں کی ماں یا بھابھی بننے پر رضامند نہیں ہو سکوں گی۔

واضح رہے کہ عائشہ جُھلکا کو ان کی فلموں جو جیتا وہی سکندر (عامر خان کے ہمراہ)، کھلاڑی (ہیرو: اکشے کمار) ، سنگرام ( اجے دیوگن کے ساتھ)، چاچی 420 (کمال ہاسن اور تبو کے ہمراہ) اور  قربان (سلمان خان کے ساتھ) سے پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »