پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی میں کھیلے جانے والے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران شائقین سے بھرے اسٹیڈیم کو ناقابل یقین قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر آخری روز کے میچ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے ایک پوسٹ کی، جس میں درج تھا کراچی ناقابل یقین رہا، اب لاہور کی باری ہے۔
قومی کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے بیٹرز کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے سنسنی خیز مقابلے میں فتح پر خوشی کے اظہار کے لیے مختلف پوسٹ کی گئی ہیں۔حارث رؤف نے پلیئر آف دی میچ ٹرافی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔