تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

مبینہ بیٹی کو چھپانے پر عمران خان کی نااہلی، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی مبینہ بیٹی سے متعلق معاملے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی کو چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عامر فاروق نے پٹیشنر شہری محمد ساجد کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

بیرسٹر حسنین علی رمضان نے کہا کہ متفرق درخواست کے ذریعے وفاق کو بھی فریق بنانا چاہتے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ آج مرکزی کیس نہیں لگا ہوا کیونکہ کاز لسٹ کینسل ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنا ہو گا، عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں اس نکتے کو بھی دیکھ لیں۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ بتائیں کہ اس کیس کو الیکشن کمیشن کیوں نہ بھجوادیں؟ عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کیس بھی اسی نوعیت کا تھا، معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں، ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »