تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

شام میں کشتی ڈوبنے سے 94 افراد ہلاک

دمشق: لبنان سے یورپ جانے والی کشی شام کے قریب الٹ گئی جس کے باعث 45 بچوں سمیت 94 افراد ڈوب گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان سے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی شام کے ساحل پر الٹ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

کشتی میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے جو اچھے مستقبل کی خاطر غیر قانونی طور پر یورپ جا رہے تھے۔

کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے سمندر سے اب تک 45 بچوں سمیت 94 تارکین وطن کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دیگر کو بچالیا گیا ہے۔ بچ جانے والے افراد میں سے 20 اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

لبنان میں معاشی حالات کافی خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ لبنان کی حکومت نے بینکوں سے پیسہ نکلوانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں معاشی بحران کے باعث بڑی تعداد میں شہری اچھے مستقبل کے لیے یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں اور ایسے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »