تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ڈاکٹر بچے کے گلے میں پھنسا ناخن تراش نکالنے میں کامیاب

نئی دہلی: بھارت کے ضلع ناسک میں ایک 8 ماہ کے بچے نے کھیلتے ہوئے غلطی سے نیل کٹر (ناخن تراش) نگل لیا۔ جسے ڈاکٹر سرجری کے ذریعے نکالنے میں کامیاب رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ضلع ناسک کے علاقے اڈگاؤں میں 8 ماہ کے بچے نے کھیلتے ہوئے غلطی سے ناخن تراش نگل لیا جو اس کے گلے میں پھنس گیا۔

والدین بچے کو فوری طور پر اسپتال لے کر گئے جہاں بچے کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ناخن تراش بچے کے گلے میں پھنسا ہوا ہے۔ ایکسرے رپورٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناخن تراش نے بچے کے گلے کو مکمل طور پر بند کر دیا۔

ڈاکٹر شیرخوار بچے کا ایک گھنٹے تک سرجیکل آپریشن کرنے کے بعد گلے میں پھنسے 5 سینٹی میٹر لمبے ناخن تراش کو نکال کر بچے کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »