ناظم جوکھیو کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، فریقین کےدرمیان صلح ہوگئی۔
ناظم جوکھیو کے ورثاء نے عدالت میں حلف نامہ جمع کراتے ہوئے کہا کہ ہماری ملزمان کے ساتھ صلح ہوچکی ہے کیس ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
عدالت نے نادرا، مختیار کار و دیگر کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قانونی ورثاء سے متعلق نادرا اور مختیار کار سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔