کراچی: پاکستان میں امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر (ڈی سی ایم) اور سندھ کی وزیر برائے صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے 19ستمبر2022 سے بچوں کیلئے انسداداد کورونا ویکسین مہم کا افتتاح کردیا ہے۔ ویکسینیشن کے یہ عطیات امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے فراہم کیئےگئے۔
اس مہم کے پہلے مرحلے میں 5 تا 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 60 لاکھ خوراکیں دی جائیں گی۔ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی جانب سے یہ مہم چلانے کیلئے دو کروڑ ڈالرز جاری کیئےجا رہے ہیں. مہم کے دوران سندھ کے آٹھ اضلاع میں تقربیاً پچاس لاکھ خوراکیں دی جائیں گی، جبکہ 25 لاکھ بچوں کو انسداد کورونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے اسکول و مدارس سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن مہم چلائی جائیگی، علاوہ ازیں موبائیل ویکسینیشن ٹیموں کی جانب سے قصبوں اور کوچوں میں جاکر بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔
افتتاحی تقریب میں محکمہ صحت کے سیکریٹری ذالفقارشاہ، ڈائریکٹر جنرل برائے صحت ڈاکٹر محمد جمن باہوٹو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی مشن کے نائب سربراہ شوفر نے کہا “یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سندھ میں 95 فیصد شہریوں کی مکمل طور پر ویکسینیشن کی گئی ہے، جس میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچے شامل ہیں۔ جبکہ امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام کیلیئےعطیہ کردہ ویکسین 5 تا 11 سال کی عمر کے بچوں کو دی جا رہی ہے۔ امریکا یو ایس ایڈ کے ذریعے عالمی وبا کورونا کو شکست دینے کیلیئےمحکمہ صحت سندھ سمیت پاکستانی عوام کیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔”
امریکی حکومت نے اب تک پاکستان کو کووڈ-19 کی 7 کروڑ 70 لاکھ خوراکیں امداد کے طور پر فراہم کی ہیں، جس میں بچوں کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ایک کروڑ 60 لاکھ خوراکیں شامل ہیں۔ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی جانب سے اپنے مقامی شراکتداروں کیساتھ صوبہ سندھ میں ویکسین کی ضروریات کی تکمیل کے لیئے غیرمعمولی کام کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں امریکا کی جانب سے دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں مہلک امراض بشمول کورونا سے نمٹنےکی صلاحیت بڑھانے کیلیئےپاکستان کے محکمہ نیشنل اینسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو 4 موبائل ٹیسٹینگ لیب فراہم کی گئی ہیں۔
امریکی اور پاکستانی حکومت مہلک امراض کیتشخیص، صحت کے نظام میں بہتری اور صلاحیت بڑھانے کے لیئے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔ امریکی حکومت، یو ایس ایڈ کی توسط سےسندھ میں مہلک امراض کی نگرانی اور روکتھام کیلیئےقائم صوبائی یونٹ کیساتھ ملکر کام کررہی ہے، تاکہ کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کیلیئے ضلعی سطح پر قائم 30 نئے ڈسٹرکٹ ڈزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس یونٹس کو صوبائی یونٹ کیساتھ منسلک کیا جا سکے۔ سندھ حکومت نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے کووڈ-19 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرقائم کیا، جس کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ سندھ میں کورونا سمیت تشخیص شدہ دیگر34امراض کے خاتمے کیلیئےاسٹریٹیجک اور پالیسی فیصلوں کا نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔
یو ایس ایڈ کی جانب سے صحت کے نظام کےاستحکام اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے سرگرمیوں کا مقصد کورونا سے نمٹنے کیلیئےمحکمہ صحت سندھ کی مدد کرنا ہے۔ یو ایس ایڈ نے جنوری 2022 سے اب تک سندھ حکومت کو کورونا ویکسین کی 50 لاکھ خوراکیں مہیا کی ہیں جو کہ صوبے کے دس اضلاع میں دی گئیں ہی