تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

کراچی: ڈیفنس کو پانی فراہم کرنے والی لائن پر غیرقانونی ہائیڈرنٹ قائم

کراچی کے علاقے ڈیفنس کی واٹر سپلائی لائن پر کورنگی چکرا گوٹھ میں ایک بار پھر بڑا غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹ قائم کردیا گیا ہے۔

ہائیڈرنٹ کے لیے ڈیفنس کو پانی سپلائی کرنے والی 48 انچ قطر کی مین لائن سے 6، 6 انچ کے 2 کنکشن لیےگئے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق اسی مقام پر 10 سال قبل بند کیے گئے ہائیڈرنٹ کے پرانے کنکشن بھی موجود ہیں۔

زمان ٹاؤن تھانہ کی حدود میں کورنگی چکرا گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کے پلاٹ پر بڑا آہنی گیٹ نصب کیا گیا ہے اور اس مقام سے عام گاڑیوں کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائیڈرنٹ پر 3 نل کھولے گئے ہیں جہاں سے دن رات یومیہ 500 ٹینکرز کی بھرائی ہو رہی ہے، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں پانی کی شدید قلت کے باعث بڑے اداروں کی مداخلت اور حکومتی سطح پر اس مقام پر واٹر ہائیڈرنٹ کو 10 سال قبل بند کردیا گیا تھا، جس کے بعد ڈیفنس کے بیشتر علاقوں کے مکینوں کو لائنوں سے پانی ملنا شروع ہوگیا تھا۔

واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹ انچارج اعظم خان نے بتایا کہ کراچی میں واٹر بورڈ کے تحت صرف 6 سرکاری ہائیڈرنٹ کام کر رہے ہیں، ان میں سے شیرپاؤہائیڈرنٹ کا فاصلہ سپلائی کے علاقوں سے زیادہ ہونے کی وجہ کنٹریکٹر کو چکرا گوٹھ پر ہائیڈرنٹ کھولنے اور 2 کنکشن یہاں منتقل کرنے کی عارضی اجازت دی ہے جبکہ شیر پاؤ ہائیڈرنٹ بھی اپنی جگہ پر کام کرتا رہے گا۔

یہ اجازت کس قانونی کے تحت دی گئی ہے؟ اس سوال پر انچارج واٹر ہائیڈرنٹ اعظم خان کا کہنا ہے کہ ہائیڈرنٹ سیل نے اس کی اجازت نہیں دی بلکہ یہ کام ادارے میں “بالائی سطح” پر ہوا ہے۔

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق سرکاری ہائیڈرنٹ کو منتقل کرنے کا قانون نہیں ہے لیکن کسی کی سہولت یا ملی بھگت سے ایسا کیا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں جاری خط میں ڈیفنس اور کلفٹن کے پانی سے محروم علاقوں کو سپلائی دینے کا بہانہ بنایا گیا ہے

“جیو” کو دستیاب خط کے مطابق اس ہائیڈرنٹ کی اجازت واٹر بورڈ کی کمیٹی اور انجینیئرنگ اسٹاف نے اسٹیبلشمنٹ کی منظوری سے دی ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »