تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

انگلش کپتان بٹلر کا پاکستان کیخلاف مکمل ٹی 20 سیریز مس کرنے کا امکان

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا پاکستان کے خلاف مکمل ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کرنے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی، پہلے 4 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں اور ان کے پاکستان کے خلاف مکمل سیریز کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوز بٹلر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے جوز بٹلر مکمل سیریز مس کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر جوز بٹلر صرف آخری دو میچز تک خود کو محدود کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جوز بٹلر کی غیر موجودگی میں آل راونڈر معین علی کراچی میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، معین علی لاہور کے میچز میں بھی انگلش ٹیم کی قیادت کرنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ پہلے ہی جوز بٹلر کے ابتدائی میچز میں نہ کھیلنے کا کہہ چکا ہے۔

اس حوالے سے انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں، جلدی کی ضرورت نہیں ہے، پاکستان میں سیریز کے آخری دو میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کی پنڈلی کی تکلیف زیادہ نہیں ہے لیکن جلد بازی کرنے سے دوبارہ تکلیف بڑھنے کا خدشہ ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »