تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ہماری اوپننگ جوڑی بہترین ہے، ناکامی پر ان پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے : محمد وسیم

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہےکہ ایک دو میچز کی کارکردگی کو دیکھ کرکہا جارہا ہےکہ ہمارا پلان اچھا نہیں، ہماری کامیابی کا راز ٹاپ آرڈر رہا ہے، اب ناکامی پر ان پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

اس موقع پر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم نے تسلسل کے ساتھ کھلاڑیوں کو موقع دیا، ہماری ایسی سوچ نہیں تھی کہ آخری موقع پر کسی کو لے آئیں، ہماری اوپننگ جوڑی دنیا کی بہترین ہے اور وہ مزید بہتر ہوں گے۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی جلد بولنگ شروع کر دیں گے، شاہین آفریدی ورلڈکپ میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے، فخرزمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈنگ کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں ملی ہیں، عاقب جاوید ہمارے سینیئر ہیں ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈکےخلاف میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہیں، آل راؤنڈر عامرجمال اور اسپنر ابرار احمدکو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے شامل کیا گیا ہے۔

اوپننگ بلے باز شان مسعودکی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ شان مسعودکافی میچور ہیں اور عرصے سےکھیل رہے ہیں، شان مسعود پر پہلی بار کھیلنے کا دباؤ نہیں ہوگا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »