تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کیلئے کڑا امتحان

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کے لیے کڑا امتحان بن گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم کے لیے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کا عمل جاری ہے مگر ناموں کو حتمی شکل دینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی اصل وجہ ایشیا کپ میں بیٹرز کی خراب پرفارمنس اور چند کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل ہیں۔

تجویز ہے کہ محمدرضوان اور شاداب خا ن کو انگلینڈ کے خلاف ابتدائی میچز میں آرام دیا جائے اور سرفراز احمد، محمد زاہد اور عثمان قادر کو کھلایا جائے، اوپنر شان مسعود کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں کئی کرکٹرز ان فٹ ہوئے جبکہ ری ہیب کے لیے لندن میں موجود شاہین شاہ آفریدی نے تاحال بولنگ پریکٹس شروع نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز 20 ستمبر سے شروع ہو گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کے اعلان کی کٹ آف ڈیٹ 15 ستمبر ہے، اگر ٹیم کوحتمی شکل نہ دی جا سکی تو ورلڈ کپ کی کٹ آف ڈیٹ میں توسیع کے لیے آئی سی سی سی سے درخواست کی جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے ناموں کا اعلان کل تک متوقع ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »