تازہ ترین
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردیخیرپور میں لاکھوں روپے راشن کے 4 ٹرک لوٹ لیے گئےصوابی بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشتگرد گرفتارعمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلاندوران حراست جگائے رکھا گیا، شیخ رشیدآئی ایم ایف ڈیل: سگریٹس، کولڈڈرنکس اور جہازوں کے ٹکٹس مہنگے ہونے کا امکانفواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹایم کیو ایم نےضمنی الیکشن کیلئے27 نام شارٹ لسٹ کرلیےپاکستان میں بندش پر وکی پیڈیا کا بیان سامنے آگیاکراچی میں فرسٹ انٹرنیشنل ٹیچرز ایجوکیشن کانفرس کا انعقادشیخ رشید نے اپنی کراچی منتقلی روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاپنجاب اور خیبرپختونخوا میں تمام بلدیاتی نمائندے معطلشاہ محمود کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے متعلق حکومت کو مشورہنواب شاہ: بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیگھی، دالیں، انڈے، لہسن، چاول، چینی، مرغی اور پیٹرول سمیت 32 اشیا مہنگی ہو گئیںنیپالی بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں نیٹ ورکنگ عشائیہ کا اہتمامدانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا سہرا سیگماء ایسوسیٹ نے اپنے سر سجا لیا۔پشاور دھماکہ: حملہ آور کا جوتا اور ہیلمٹ بھی مل گیاجامعہ کراچی: انجمن اساتذہ کا تدریسی امور کے بایئکاٹ کا اعلانفیس بک کو روزانہ کتنے افراد استعمال کرتے ہیں؟

دبئی میں پاکستان پراپرٹی شو، ۲۰ ہزار لوگوں کی شرکت

دبئی(​​رپورٹ: اعجاز کھوکھر)
پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ورلڈ ٹرید سینٹر دبئی میں چوتھے پاکستان پراپرٹی شو کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ ایونٹ خلیجی خطوں میں مقیم بیرون ملک پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہا ۔ شرکاء کی جانب سےنمائش کے لیے پیش کیے گئے رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا گیا ۔
دو روزہ تقریب میں پاکستان سے 60 سے زائد ناموربلڈرز اور ڈویلپرز نے اپنے اپنے پراجیکٹس نمائش کے لیے پیش کئے،زمین ڈاٹ کام کے پراجیکٹس سمیت مجموعی طور پر 200 سے زائد پراپرٹی منصوبوں کی نمائش کی گئ۔
زمین ڈاٹ کام کے زیراہتمام پاکستان پراپرٹی شو میں ریکارڈ 20,000 افراد نے شرکت کی۔ سالانہ ایونٹ کا ہدف خلیجی خطے میں بسے تقریباً 40 لاکھ سمندرپارپاکستانیوں کوپاکستان کے بڑے شہروں

میںسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا تھا.

تقریب میں اہم شخصیات شریک ہوئیں جن میں دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بٹی بن مجرن، اور پاکستان کے نامور صحافی وسیم بادامی، محمد مالک اور دیگر شامل تھے۔ زمین ڈاٹ کام کے سی۔ای۔او ذیشان علی خان،کنٹری ہیڈ احمد بھٹی سیمت زمین کی سینئر مینجمنٹ کے ممبران بھی اس موقع پرموجود تھے۔
دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلطان بٹی بن مجرن نے زمیں ڈاٹ کام کی اس کاوش کو سراہا اور اس پراپرٹی شو کو ایک شاندار اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے انہیں اس تقریب کا حصہ بننے پر فخر ہے اور وہ مستقبل میں بھی زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اسی طرح کے اقدامات کے منتظر رہیں گے۔
پراپرٹی شو کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے، زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا “ایک مرتبہ پھر، دبئی میں پاکستان پراپرٹی شوکا انقعاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ 20,000 سے زائد شرکاء پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے صحیح مواقع تلاش کرنے میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ دبئی میں ہم 60 سے زائد نمائش کنندگان کو لائے ہیں جو اس وقت پاکستانی رئیل اسٹیٹ

مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔
دو روزہ پروگرام کے دوران ‘پاکستان میں رئیل اسٹیٹ بہترین سرمایہ کاری کیوں ہے’ کے عنوان سےایک اہم پینل سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو معروف ٹی وی اینکرز سید شفاعت علی اور شفاء یوسفزئی نے ماڈریٹ کیا۔ پینل میں شرکاء اور آن لائن ناظرین کو پراپرٹی سیکٹر کی موجودہ حالت اور اس کے مستقبل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔ پینل میں میڈیا کی ممتاز شخصیات وسیم بادامی، محمد مالک اور زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان بھی شامل تھے
دو روزہ پراپرٹی شو پاکستان پراپرٹی سیکٹر میں سستی اور قابل اعتماد سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کا ایک بہترین موقع تھا۔ اس ایونٹ نے لوگوں کو رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں جاننے اور پاکستان کے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس تک رسائی حاصل کرنےکا موقع بھی فراہم کیا۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »