تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحد پرتازہ جھڑپیں

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحد پرتازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے الزام لگایا ہےکہ آرمینیا سرحد پربڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں کر رہا ہے، آرمینیا نے سرحد پر مارٹرگولے برسائے، جس سے فوجیوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب آرمینیائی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہےکہ آذربائیجان نے رات گئے سرحد پر شیلنگ کی اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔

ادھر امریکا نے آرمینیا اور آذربائیجان سے تنازع ختم کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسے صورت حال پر شدید تشویش ہے، فوجی دشمنی فوری ختم کرنے پر زور دیتے ہیں۔

اس حوالے سے فرانسیسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ دونوں ملکوں نے تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد سیز فائرپر اتفاق کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان نگورنو کاراباخ ریجن پر دو سال قبل بھی جنگ ہوئی تھی، 6 ماہ تک جاری رہنے والی لڑائی میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد جانیں گئی تھیں

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »