کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بادل ایک بار پھر برسنے کو تیار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے جانب سے کراچی میں 13ستمبر کو شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ کمزور ہوگیا ہے لیکن ایک اور ہوا کا شدید کم دباؤ اس وقت مشرقی بھارت پر موجود ہے جس سے تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ہے جب کہ ٹنڈومحمد خان، سجاول اور ٹھٹھہ میں بھی اندھی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم 13ستمبر کی شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے