تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

کرکٹ کھیلنے پر نسیم کو بہت مارا، ہم اس پر ہنستے تھے: والد نسیم شاہ

پاکستانی پیسر اور ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو پہنچانے والے نسیم شاہ کے والد نے بیٹے سے متعلق چند انکشافات کیے ہیں۔

نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسیم کے والد نے بتایا کہ ‘ہمارا خواب تھا نسیم پاکستان کے لیے کھیلے، اللہ نے سبب بنایا’۔

انہوں نے کہا ‘جب اس کی والدہ حیات تھیں تو یہ کہا کرتا تھا کہ دیکھیے گا ایک دن میں پاکستان کی طرف سے کھیلوں گا تو ہم ہنستے تھے کہ دیر کا آدمی پاکستانی ٹیم میں کیسے جائے گا’۔

نسیم کے والد نے کہا ‘میں نے کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے نسیم کو کئی بار مارا پیٹا کہ اپنی تعلیم پر فوکس رکھو، اس نے دسویں تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے، میں چاہتا تھا کہ وہ باہر نوکری کے لیے جائے’۔

 

کرکٹر کے والد نے یہ بھی کہا کہ ‘نسیم میں بہت ٹیلنٹ تھا، نسیم جب قومی ٹیم میں گیا تو سب کو اس پر فخر ہوا، ہم میں سے کسی نے نسیم کی حمایت نہیں کی، صرف اس کا بھائی تھا جو اسے چھپ کر پیسے دے دیا کرتا تھا’۔

انہوں نے کہا ‘افغانستان کے خلاف میچ میں اس کے لیے میں نے بہت دعا کی، مجھے لگا خواب دیکھ رہا ہوں، پہلے نہیں جانتا تھا کہ کرکٹ کیا ہے، بولنگ اور بیٹنگ کیا ہے جب بیٹا گیا تو پتہ چلا ۔’

بالی وڈ اداکارہ اروشی سے متعلق نسیم کے والد کا ردعمل:

نسیم کے والد نے کہا یہ تو میں نے بھی دیکھا ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ، مجھے اس حوالے سے بالکل بھی پتہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا میں نے نسیم سے کہا تمہاری شادی کا سوچ رہے ہیں تو اس نے کہا ابھی 4 سے 5 سال تک میرا کوئی ارادہ نہیں ہے، مجھے صرف کرکٹ کھیلنا ہے، بعد میں دیکھوں گا، وہ کہتا ہے بیوی کا بندوبست کروں یا کرکٹ کا۔

نسیم کے والد نے کہا والدہ نسیم کی بہت بڑی حمایتی تھیں، وہ اپنی ماں کو بہت یاد کرتا ہے، اسے یاد کرکے وہ بہت روتا ہے، کہتا ہے اگر ماں ہوتی تو مجھے پاکستانی کٹ میں دیکھ کر بہت خوش ہوتیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »