کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ نے شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایک بیان میں قائم مقام صدر ناصر علی شیخ نے حکومت سندھ سے شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ایک بار پھر خود کو ہر جگہ غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ پاکستان بزنس گروپ کی کور کمیٹی اراکین جنرل سیکرٹری علی عرش خان، فنانس سیکرٹری عبدالوہاب ایدھی، سیکریٹری انفارمیشن اختر شاہین رند، وحید پنجوانی، محمد ساجد، فواد شیخ، خرم انیس، شعیب انا، سعدی خالد، آصف علی شیخ، چوہدری عبدالمجید، محمد ناطق، عمران خان، کیپٹن ترانہ سلیم اور ایاز سعید نے بھی ان وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ وہ صنعتی علاقوں سے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
