تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

آزادی کپ کرکٹ ۱۰ ستمبر کو شارجہ میں ہوگا، 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دبئی (رپورٹ: اعجاز کھوکھر)

متحدہ عرب امارات میں میجیشنز آزادی کپ کرکٹ 10ستمبر کو ویژن کرکٹ گراؤنڈ شارجہ میں کھیلا جائے گا، تفصیلات کے مطابق دبئی کے مقامی ہوٹل میں آزادی کپ کی ڈرافٹنگ اور کپس کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس آزادی کپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جیتنے والی ٹیم کو 4ہزار درہم بمعہ ٹرافی ،رنراپ 1500 درہم بمعہ ٹرافی اور سیکنڈ رنر اپ ایک ہزار دہم بمعہ ٹرافی دی جائے گی،میجز 10سے 11 ستمبر تک جاری رہے گئے اس موقع پر عمر فاروق مجیشن نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ دنیا بھر میں کورنا کی وجہ سے تمام تقریبات پر پاپندی تھی ، لیکن دوبارہ سے تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ، ہم نے بھی آزادی کپ کا انعقاد کیا ، عمر فاروق نے امارات میں مقیم کرکٹ کے شوقین حضرات سے اپیل کی کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے آپ اور آپ کی فیمیلز کی شرکت کو یقینی بنائیں اور کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ کا بھرپور لطف اٹھائیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایپیکس آڈیٹنگ کے ایڈوائزر علی افضل کھوکھر نے کہا کہ اس قسم کے ایوینٹس کے ذریعے مختلف ممالک کے لوگوں کو پاکستان کے یہاں موجود لوگوں کے ساتھ میل جول کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بہت اہم اقدام ہے، ہم ملک سے چاہے کتنا ہی دور ہوں لیکن ہمارے دل میں ملک کی محبت اور پیار چھلکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن کوشاں ہیں. تقریب میں امارات کے مشہور ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر ڈرافٹنگ بھی کی گئی ،کپس کی رونمائی سپر

فیکس کے فاؤنڈر / آنر نوید احمداور ہائی ٹریڈنگ کے آنر ظہیر احمد گجر نے کی،ٹیموں کے کپتانوں کو سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیئے گئے، اس موقع پر آزادی کپ کے اسپانسر سپر فکس نوید احمد، ایف ایم ٹی کے تنویر احمد، آئیکانک گفٹس کے خاور لطیف، سوپرب گلو انٹیریئرز کے سید ذیشان حیدر، بزنس آئیڈیاز کے خان مسعود، ہائی ٹریڈنگ کے ظہیر احمد، ایپیکس آڈیٹنگ علی افضل کھوکھر، بزنس فار بزنس کنسلٹینسی کے محمد علی، فخر پاکستان سوپر مارکیٹ کے زبیر آصف ، لطیف پاکستان بیکری،کڑاہی ان ریسٹورنٹ سطوہ، اوپننگ سریمنی، پنڈی بوائز ریسٹورنٹ موجود تھے۔ آزادی کپ میں پاکستان میں متاثرہ سیلاب زدگان کے لئے دعا اور اس عہد کا عیادہ کیا گیا کہ سیلاب متاثرین کی بھرپورانداز میں مدد کی جائے گی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »