تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مستعفی ہونے سے قبل الوداعی خطاب

برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ کو استعفا پیش کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ روانگی سے قبل ڈاؤننگ اسٹریٹ میں الوداعی خطاب کیا۔

بورس جانسن نے خطاب میں کہا کہ نئی وزیراعظم لزٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی،میں نے “بوسٹر راکٹ” کی طرح اپنا کام مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت نےبریگزٹ کاعمل مکمل کیا، یورپ بھرکی نسبت برطانیہ میں کورونا کی تیزی سے ویکسین لگی، یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کیا

انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران پیدا کرکے روسی صدر پیوٹن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے، ٹوری حکومت عوام کو اس بحران سے نکال لے گی۔

واضح رہے کہ اسکینڈلز سامنے آنے پر اپنی جماعت کے مطالبے پر بورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز لِز ٹَرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیاگیا ، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »