موجودہ عہد میں دنیا بھر میں آن لائن ٹیکسی سروسز کا استعمال بہت زیادہ ہورہا ہے مگر کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ اس طرح کی سروس کو کسی شہر میں ٹریفک جام کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مگر روسی دارالحکومت ماسکو میں ہیکرز نے ایسی ایک سروس Yandex ٹیکسی کی ایپ کو ٹریفک جام کے لیے استعمال کیا۔
ہیکرز نے درجنوں ٹیکسیوں کو ایک ہی مقام پر بیک وقت طلب کیا جس کے نتیجے میں ماسکو کی مصروف شاہراہ Kutuzovsky پر ٹریفک جام ہوگیا۔
یہ واقعہ یکم ستمبر کو پیش آیا تھا اور ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ متعدد ٹیکسیاں ایک ہی جگہ پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں۔