پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت نے ہانگ کانگ کے خلاف کوئی نیا بولر نہ کھلانے اور شاہنواز دھانی کے ان فٹ ہونے پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ پر کڑی تنقید کی ہے۔
سکندر بخت نے کہا کہ اتنی نالائق ٹیم مینجمنٹ نہیں دیکھی، ہم یہاں پروگرام میں بیٹھ کر مینجمنٹ کو گائیڈ کر رہے ہیں کہ کسی اور بولر کو کھلاؤ ،گرمی ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے اور وہ ہوگیا۔