تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

لندن سے چوری شدہ قیمتی گاڑی 2 سال قبل سندھ میں رجسٹرڈکیے جانے کا انکشاف

کراچی: لندن سے چوری شدہ قیمتی گاڑی دو سال قبل سندھ میں رجسٹرڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے برآمد کی گئی مہنگی ترین لندن کی مسروقہ کار  21 مئی 2020 کو حکومت سندھ کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹر کی گئی تھی۔

محکمے کی ویب سائٹ پر موجود ریکارڈ کے مطابق بینٹلی ملسن ون آٹومیٹک وی 8 رنگ گرے نمبر SCBBA63Y7FC001375 اور انجن نمبر CKB304693 کو رجسٹریشن نمبر بی آر ایس 279 دیا گیا، ریکارڈ کے مطابق 6752 ہارس پاور گاڑی کی باڈی سیلون ہے، ریکارڈ  میں گاڑی کے مالک کا نام ایچ ای الیکسندر بوریسوو پاراشکیوو درج ہے۔

ریکارڈ کے مطابق ماڈل 2014 کی اس قیمتی کار میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، آن لائن ڈیٹا میں گاڑی کی دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں،  سرمئی رنگ کی گاڑی کے سامنے سفید رنگ کی ہاتھ سے بنی نمبر پلیٹ لگی تھی جب کہ عقبی نمبر پلیٹ بظاہر اصلی اور پیلے رنگ کی تھی۔

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کی دی گئی معلومات پر لندن سے چوری شدہ گاڑی کی برآمدگی کے اس بے مثال واقعے نے ملک کی مختلف ایجنسیوں کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے محکمہ کسٹمز کراچی کو مصدقہ اطلاع بھیجی کہ ایک گرے Bentley Mulsanne, V8 Automatic, VIN نمبر SCBBA63Y7FC001375، انجن نمبر CKB304693، جو لندن سے چوری ہوئی تھی، کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں کھڑی ہے۔

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم نے معلومات کی تصدیق کے لیے مذکورہ مقام پر کڑی نگرانی کی،  تلاشی کے دوران محکمے نے گاڑی برآمد کرلی جو گھر کےکار پورچ کے اندر کھڑی تھی۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »