نئی دہلی: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کہنا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد دینے سے متعلق اس وقت معلومات نہیں ہیں۔
نئی دہلی میں بریفنگ کے دوران پاکستان میں سیلاب پربھارت کی جانب سے انسانی امداد بھیجنے سے متعلق سوال پوچھنے پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے پاکستان سے افسوس کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت میں تجارت کے حوالے سے مختلف بیانات دیکھے ہیں، جس میں اس وقت اس میں مزید اضافہ کرنے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو امداد دینے سے متعلق میرے پاس اس وقت معلومات نہیں ہیں۔