کراچی میں شارع فیصل پر لال کوٹھی کے قریب عمارت سے گر کر دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت سے گر کر جاں بحق ہونے والے دونوں مزدوروں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے لال کوٹھی پر عمارت سے دو مزدوروں کے گر کر جاں بحق ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی ہلاکت کا واقعہ زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مزدور لوہے کی پرانچ ٹوٹنے کے باعث گرے، لوہے کی پرانچ زنگ آلود ہے، نٹ بولٹ بھی زنگ آلود ہیں، مزدوروں کے لیے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے۔