وفاقی حکومت کی جانب سے پیاز اور ٹماٹر کی دستیابی اور قیمتوں میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے پیاز اور ٹماٹر کے درآمدی پرمٹ 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کا کہنا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے ایف بی آر کو تجویز ارسال کردی ہے جس میں پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اور لیویز اگلے 90 دنوں کیلئے معاف کرنے کی تجویز شامل ہے۔
اعلامیے کے مطابق درآمد کنندگان کو پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ ملک میں بدترین سیلاب کے بعد وفاقی حکومت نے ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت تجارت نے سمری بھی تیار کرلی ہے۔