سندھ میں سیلاب کے نتیجے میں مزید 54 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 402 ہوگئی۔
صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں سےمتعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سندھ میں سیلابی صورتحال کےباعث 24گھنٹوں میں 54 افراد انتقال کرگئے
جاں بحق افراد کی تعداد سب سےزیادہ شکار پور میں رہی جو کہ 51 تھی،مٹیاری میں 2 جب کہ شہید بےنظیرآباد میں ایک شخص کی موت ہوئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں151 مرد،69عورتیں اور 160بچےشامل ہیں۔
مون سون کےآغازسےاب تک سندھ میں 402 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایک ہزار55 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں 600مرد،255 عورتیں اور 200 بچےشامل ہیں۔