تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستانی سفارتخانہ ابوظہبی میں یوم آزادی پر مشاعرہ،

ابوظہبی (رپورٹ: اعجاز کھوکھر) پاکستانی سفارتخانہ ابوظہبی،متحدہ عرب امارات میں “جشن آزادی مشاعرہ2022 “کے عنوان سے مشاعرے کاانعقاد کیاگیا، مشاعرے کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان برائے دبئی و شمالی امارات حسن افضل خان تھے جبکہ محفل کی صدارت معروف شاعر، مصنف و کالم نگار عطاء الحق قاسمی نے کی۔ اس موقع پر ناظم الامور سفارتخانہ پاکستان امتیاز فیروز گوندل جبکہ دیگرمعروف شعراء میں ظہورالاسلام جاوید،عباس تابش،یعقوب تصور،ڈاکٹرصباحت عاصم واسطی،گلِ نوخیزاختر،عزیراحمد،ثاقب تبسم ثاقب،شہاب الدین شہاب،سلمان احمدخان،شیریں پریشم،ظہیرمشتاق،عائشہ شیخ عاشی،سیدتابش زیدی،کنول ملک،حفیظ عامر، ابرارعمر، فرید انوار صدیقی، رضا احمد رضا، چوہدری مسرت عباس، مرزامعیداحمد،شیخ طاہر وسیم، ناصر اقبال کترا اور رفاقت اللہ بھی موجود تھے۔ مشاعرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی قونصل جنرل حسن افضل خان نے جشن آزادی مشاعرہ 2022 میں معروف شعراء کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعراء اور اردو ادب لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعراء اس سورج کی مانند ہے جن کی کرنوں سے عوام محظوظ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشاعرہ 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقد کیا گیا ہے، آزادی کے ہیروز ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ

عرب امارات میں 16لاکھ پاکستانی بستے ہیں اور انکی ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام تارکین وطن تمام پاکستانیوں سے روشن ڈیجٹل اکاؤنٹ کے استعمال کرنے کی پر زور اپیل بھی کی۔

صدر محفل عطاء الحق قاسمی نے اپنے زندگی کے کتاب کے پرلطف تنز و مزاح کے اوراق سے شرکاء محفل کو بے حد محظوظ کیا۔

شعراء نے مشاعرے میں جشن آزادی کی مناسبت شاعری کی اورقومی ہیروزکومنظوم خراج عقیدت بھی پیش کی گئی۔

آخر میں شعراء میں شیلڈبھی تقسیم کئے گئے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »