تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

صوبائی وزیر عبدالباری پتافی رین ایمرجنسی صورتحال

 

نوشہروفیروز: صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز و نگران رین ایمرجنسی ضلع نوشہروفیروز عبدالباری پتافی کا ضلعی انتظامیہ نوشہروفیروز و نمائندوں کے ساتھ اجلاس، بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ

نوشہروفیروز: صوبائی وزیر نے مورو سٹی، نوشہرو سٹی کے مختلف گوٹھوں اور دیہات اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

نوشہروفیروز: ڈپٹی کمشنر محمد تاشفین عالم نے صوبائی وزیر کو ضلع میں ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔

نوشہروفیروز: اس موقع پر ایم این اے ذوالفقار بیہن، ایم پی اے ممتاز چانڈو، ایس ایس پی نوشہروفیروز سردار عبدالقیوم پتافی، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی مولیٰ بخش مبیجو، پیپلز ضلعی صدر فیروز جمالی، جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سہیل عباسی، سید امیر علی شاہ، سید حسن شاہ اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔

نوشہروفیروز: صوبائی وزیر عبدالباری پتافی کی ضلعی انتظامیہ کو بارش متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت

نوشہروفیروز: امدادی کارروایوں میں پہلی ترجیح لوگوں کی محفوظ مقامات اور رلیف کیمپس میں منتقلی میں مدد ہونی چاہیے، صوبائی وزیر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت

نوشہروفیروز: رلیف کیمپس میں متاثرین کو صحت کی سہولیات کے سلسلے میں میڈیکل کئمپس لگاۓ جائیں۔ عبدالباری پتافی

نوشہروفیروز: متاثرہ علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ عبدالباری پتافی

نوشہروفیروز: ضلع میں 27 جولائی سے اب تک 1715 ملی میٹر برسات رکارڈ کی گئی ہے۔ بریفنگ

نوشہروفیروز: مجموعی طور پر ضلع بھر کے تقریبن تمام علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ بریفنگ

نوشہروفیروز: امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں 127 رلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں، اب تک 7789 افراد کو رلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر

نوشہروفیروز: ضلع میں زراعت سمیت، لوگوں کے گھروں شدید نقصان پہنچا ہے ۔ عبدالباری پتافی

نوشہروفیروز: ابتدائی سروے کے مطابق 28646 مکانات مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوۓ ہیں۔ بریفنگ

نوشہروفیروز: 62 فیصد فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، کپاس کی 94 فیصد، 80 فیصد سبزیوں, گنے کی 32 فیصد فصل متاثر ہوئی ہے۔ بریفنگ

نوشہروفیروز: موجودہ صورتحال کو نظر میں رکھتے ہوۓ ضلع بھر کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی بنیادوں پر امدادی کارروایاں شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز

نوشہروفیروز: ڈوبنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 11 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں ۔ بریفنگ

نوشہروفیروز: ضلع میں مال مویشی بھی ہلاکت کے سلسلے میں بھی سروے کیا جاۓ۔ عبدالباری پتافی

نوشہروفیروز: جانوروں میں بیماریوں اعلاج اور ویکسین کے اقدامات کو بحال رکھا جاۓ، جکبہ جانوروں کے چارے کا بھی انتظام کیا جاۓ۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک

نوشہروفیروز: متاثرین کو ٹینٹ، راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صوبائی وزیر عبدالباری پتافی

نوشہروفیروز: ضلع میں فمیگیشن کا عمل کا بھی آغاز کیا جائے تاکہ ملیریا ، ڈینگی اور ڈائیریا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ عبدالباری پتافی

نوشہروفیروز: متاثرہ علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے لیے حکمت علمی بنائی جاۓ۔ عبدالباری پتافی

 

نوشہروفیروز: اس وقت سب سے بڑا چیلنج متاثرہ علاقوں سے برسات کے پانی کی نکاسی کا ہے۔ عبدالباری پتافی

نوشہروفیروز: بارش کے پانی کی نکاسی کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جاۓ کہ اس عمل کے دوران ایک علاقے کو بچاتے ہوۓ دوسرے علاقے متاثر نہ ہوں۔ صوبائی وزیر

نوشہروفیروز: عوام کے نقصانات کے ازالے کے لئے نوشہروفیروز کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے سفارش کروں گا۔ عبدالباری پتافی

نوشہروفیروز: مشکل گھڑی میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ضلع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ صوبائی وزیر لائ یواسٹاک اینڈ فشریز سندھ

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »