تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

حکومت کی جانب سے پٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے،

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں رکارڈ کمی کے باوجود اے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے، 14اگست کے دن اسلام آباد میں سرکاری خزانے کے خرچ پر ناچ گانے اور بے ہودہ رقص وسرور کی محفل رچاکر عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، محمد حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں رکارڈ کمی کے باوجود اے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ کو مسترد اور عوام کے ساتھ سراسر ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام پر نت نئے ٹیکسوں، مہنگائی اور سودی نظام معیشت سے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، مہنگائی میں جکڑے ہوئے اور معاشی مسائل سے دوچار عوام پر حکومتی فیصلہ بجلی بن کر گرا ہے جس سے عام افراد اور مزدور پیشہ لوگ شدید متاثر ہونگے،پوری دنیا میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جارہا ہے لیکن اے پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچانے کی بجائے مزید مہنگا کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ دو روز پہلے 9 روپے 90 پیسے کا بجلی بم گرایا اور آج 6 روپے 72 پیسے کا پٹرول بم گراکر پاکستانی عوام اور معیشت کے ساتھ حکومت کی خوفناک تجربہ کاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے روزمرہ استعمال کی تمام اشیاءمہنگی ہو گئی ہیں۔ متوسط طبقہ حد درجہ تک پریشان ہے۔ سفیدپویشی کا بھرم رکھنا ممکن ہو چکا ہے۔ ہر غریب آدمی مجبور ہے، آئے روز مہنگائی میں اضافے نے غریب لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے،بجلی کے بل، گیس کے بل، گھر کی ضروریات آٹا، چینی، گھی، آئل، دالیں اور سبزیاں بہت زیادہ مہنگی ہو چکی ہیں۔ آٹے کے ریٹ ہر روز بدلے ہوتے ہیں ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیکر عوام کی حالت زار پر رحم کرے۔ موجودہ حکمرانوں نے 14اگست کے دن اسلام کے نام سے قائم اسلام آباد میں سرکاری خزانے کے خرچ پر ناچ گانے اور بے ہودہ رقص وسرور کی محفل رچاکر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، زہر کھانے کے پیسے نہ ہونے کی دعویدار حکومت نے 03گھنٹے کی بے ہودہ محفل پر عوام کے کروڑوں روپے لٹاکر بے حیائی اور بے شرمی کے تمام رکارڈ توڑدیئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، کپڑے بیچ کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے والے وزیراعظم نے ناچ گانے پر عوام کے کروڑوں روپے لٹاکر بدترین حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے،قائد اعظم کی تصویر کے سامنے خواتین کا بے ہودہ رقص اور سامنے تمام وزراءبڑی جماعتوں کے قائدین بیٹھ کر لطف اندوز ہورہے ہوں اس سے بڑی بیہودگی نہیں ہوسکتی ۔بلوچستان،سندھ اور کراچی کے عوام بارش اور سیلاب میں ڈوب رہے ہیں لیکن حکمران اسلام آباد میں قومی دن کے موقع پر بیہودگی سے لطف اندوز ہوکر عوام کی مفلسی کا مذاق اڑارہے ہیں۔ صوبائی امیر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں آج تک سامراج کے غلام اور عوام دشمن حکمرانوں کی حکومت رہی ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے مقاصد سے دور اور عوام کا خون نچوڑ کر کرپشن کے ذریعے اپنی تجوریاں بھرتے رہے اور عوام مہنگائی، بیروزگاری مفلسی کے ہاتھوں مرتی رہی، وزیروں مشیروں کی فوج ظفرموج لگاکر قومی خزانے کی بندر بانٹ کی جاتی ہے جبکہ عوام ہر دور میں صرف نعرے مارنے کے لئے ہیں، سہولیات امیروں اور وڈیروں کیلئے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »