تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

موٹروے پر بس کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ زخمی مسافروں کی گفتگو

 

ملتان : موٹر وے ایم 5 پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ بس میں سوار زخمی مسافروں نے حادثے سے متعلق گفتگو کی۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی مسافر عرفان نے بتایا کہ حادثے کے بعد میں نے بس سے کود کر جان بچائی، میرے خیال میں ڈرائیور سو گیا تھا جس کے باعث حادثہ ہوا۔

مسافر نے مزید بتایا کہ ٹینکر سے تصادم کے بعد بس کو جھٹکا لگا تو ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی جس کے بعد میں نے ونڈ اسکرین سے چھلانگ لگائی اور بھائی کو بھی کہا یہاں سے نکلو، اس کے 5 منٹ کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور سب کچھ جل گیا

دوسری جانب بس میں سوار ایک اور زخمی مسافر رئیس نے بتایا کہ مسافرسوئے ہوئے تھے، ایک دم بس کے ٹکرانے کی آواز آئی جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے،کنڈیکٹر کو کہا دروازہ کھولو لیکن دروازہ نہ کھل سکا، ڈرائیور کو آواز دی مگر اس کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

زخمی مسافر نے کہا کہ اس کے بعد میں نے بھی ونڈ اسکرین سے باہر چھلانگ لگائی، سڑک پر بہت ڈیزل تھا چلا بھی نہیں جا رہا تھا، چل کر سڑک پر کچھ آگے گیا تو پھر زور دار دھماکا ہوگیا۔

واضح رہے کہ موٹروے ایم 5 پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں بری طرح جل گئیں جب کہ حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے

 

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »