کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور وقفے وقفے سے ہلکی سےمعتدل بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کل سے ایک اور مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہونےکی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رہا اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار14کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات گئے طوفانی بارش ہوئی جہاں قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد، جہلم اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارانِ رحمت برسی۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی بالائی پنجاب ،اسلام آباد، خیبر پختو نخوا اور سندھ کے زیریں علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے