تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل

وفاقی حکومت میں شامل حلیف جماعتوں کی جانب سے ہونے والے فیصلے کے بعد حلقہ این اے 245 سے اپنا امیدوار دانش خان کو ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار کرلیا ہے۔ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت و صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل تمام حلیف جماعتوں کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کے بعد پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کو دستبردار کیا ہے۔انہوں نے امیدوار دانش خان کے ہمراہ اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل حلیف جماعتوں نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں جن جن حلقوں میں دوسری پوزیشن جس جس پارٹی نے حاصل کی ہے وہ انتخابات میں حصہ لیں گی بقیہ حلیف جماعتیں اس امیدوار کی مکمل سپورٹ کریں گی۔ سعید غنی نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے این اے 245 سے اپنے امیدوار دانش خان کو دستبردار کیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف 21 اگست کو کراچی کے حلقہ این اے 245 کے حوالے سے کیا گیا ہے جبکہ 28 اگست سے سندھ میں شروع ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کے ساتھ میدان میں رہیں گی۔ اس موقع پر دیوار دانش خان نے کہا کہ پارٹی کی اعلی قیادت کے فیصلے کو لبیک کہتا ہوں۔ 1 ماہ قبل جب پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی تو غیر مشروط کی تھی اور جب پارٹی کی قیادت نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا کہا تو اس پر بھی لبیک کہا اور اب پارٹی کی اعلٰی قیادت کی ہدایات پر الیکشن سے اپنا نام واپس لے رہا ہوں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »