ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بزنس گروپ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایگزیکٹو ممبران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔فراز الرحمان نے اپنے خطاب میں رضاکارانہ طور پر کاروباری برادری کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایگزیکٹو ممبران کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے تاجر برادری کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظات اور شہر کی موجودہ تباہ کن صورتحال کے بارے میں کراچی والوں کے تحفظات کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے اورانہیں دور کرنے کیلئے اس طرح کے پلیٹ فارم کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر بانی ممبر وحید پنجوانی نے کہا کہ شہر کے مسائل کا حل انتظامیہ کے اندر ہی تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو اس شہر کی ذمہ داری اٹھانے کی ضرورت ہے اور بہتر نتائج کے حصول کیلئے مائیکرو مینجمنٹ کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ بلال طالب نے بزنس کمیونٹی کو قریب لانے کیلئے فراز الرحمان کی کوششوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ بلال طالب نے پاکستان بزنس گروپ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔تقریب کا انتظام جنرل سیکریٹری علی عرش خان نے کیا تھا جبکہ نائب صدر ناصر شیخ نے اختتامی کلمات میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا
