وفد نے درپیش مسائل، دوہرے ٹیکسز اور دیگر شکایات سے قائم مقام گورنرسندھ کو آگاہ کیا
تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ آغا سراج درانی
قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی سے آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والاکی سربراہی میں وفد نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔ وفد میںپیٹر چیف شعیب خانجی ، سینئر نائب صدر عبد القادر نورانی ، جوائنٹ سیکریٹری محمد علی قریشی ، نائب صدر منصورقادوانی اور احسن سلم گجر سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔ وفد نے درپیش مسائل، دوہرے ٹیکسز اور دیگر شکایات سے قائم مقام گورنرسندھ کو آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ حالیہ بارش سے مارکیٹس میں دشواری کا سامنا ہے،مختلف مارکیٹس میں تاحال بارش کا پانی جمع ہے جس سے دوکانداروں اور خریداروں کو مشکلات پیش آرہی ہیںاسی طرح بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تاجر پریشان ہیںاس وقت بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود بل زائد دیئے جارہے ہیں۔وفد کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری وفاقی وزیر خزانہ سےFBR اور دیگر مسائل حل کرانا چاہتی ہے ۔ اس موقع پر قائم مقام گورنرسندھ نے کہا کہ تاجر برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،قومی معیشت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراو¿ں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری سے ملاقات کے لئے وفاقی وزیر خزانہ سے بات کروں گااپنی طرف سے بھی تاجروں کے مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کروں گااس ضمن میں وزیراعظم، وفاقی وزیر خزانہ کے سامنے مسائل رکھوں گااوروزیراعلیٰ سندھ سے بھی با ت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں،صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری ہیں۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ میری زندگی کا بڑا حصہ کراچی میں گذراہے ،میں نے تعلیم بھی کراچی میں حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ کی پہچان ہے،مون سون اسپیل رکتے ہی ترقیاتی کام شروع ہوجائیں گے،بعض علاقوں میں سڑکوں کی استر کاری شروع کردی گئی ہے۔ مسائل تفصیل سے سننے پر وفد نے قائم مقام گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائم مقام گورنرسندھ کی تاجر برادری کے معاملات میں دلچسپی خوش آئند ہے۔