کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ کے صدر معروف بزنس مین فراز الرحمان، نائب صدر ناصر شیخ، جنرل سیکریٹری علی عرش، سیکریٹری اطلاعات اختر شاہین رند، سرپرست وحید پنجوانی اور محمد ساجد نے ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت چھ افسران و اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ صدر فراز الرحمان و دیگر عہدیداران نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشن کی نگرانی کے دوران پیش آنے والے اس حادثے پر پوری قوم افسردہ ہے۔ انہوں نے کہ پاک افواج نے ہر مشکل گھڑی میں ہماری قوم کی خدمت کی ہے۔ پاک افواج کا ہر افسر اور جوان مادر وطن کی خدمت سے ہمیشہ سرشار رہا ہے۔ انہوں نے تمام شہدا میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد ، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کے لیے مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعا کی ہے۔
