اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیرات کے پیسوں کو پارٹی کی سیاست کےلیے استعمال کرنے کا جواب دو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت اور سکیورٹی کو کمزور کیا، پاکستان کے لیے بڑا خطرہ عمران خان اور اس کی لائی ہوئی فارن فنڈنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا سے فنڈنگ لینے والے ملک کی سکیورٹی کا ٹھیکے دار نہ بنے ،اقتدار میں ملک کو کمزور،کشمیر کا سودا اور فارن فنڈرزکو خوش کیا۔