تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

سری لنکا کو نئے قرضے جاری کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں: ورلڈ بینک

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ بدترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں ورلڈ بینک کی جانب سے نئے قرضے جاری کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

اپنے ایک بیان میں ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی جانب سے میکرو اکنامک فریم ورک میں اصلاحات تک ورلڈ بینک کا سری لنکا کے لیےنئے قرضے جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت سری لنکا کے لیے ضروری ہے کہ وہ بنیادی معاشی ڈھانچے میں اصلاحات کرے اور بحران کا سبب بننے والے بنیادی مسائل زرمبادلہ ذخائر میں کمی، ملک میں غذائی اجناس، ایندھن اور ادویات کی قلت کو حلکرنے کے لیے معاشی استحکام پر توجہ مرکوز کے۔

اپنے بیان میں ورلڈ بینک نے سری لنکا کی معاشی صورتحال کے عام لوگوں پر ہونے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات، گھریلو گیس، فرٹیلائیزر، بچوں کے کھانے کی اشیاء کی قلت اور غریب خاندانوں کی نقد امداد جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بینک کی جانب سے پہلے سے جاری قرضوں کے ذریعے دوبارہ وسائل فراہم کیے جا سکتے ہیں، اس حوالے سے منصوبوں پر عمل درآمد اور شفاف تقسیم کے طریقہ کار پر سری لنکا کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ سری لنکن صدر راجا پاکسے کے خلاف سخت عوامی احتجاج کے بعد ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے، راجا پاکسے کے ملک سے فرار اور استعفیٰ کے بعد سابق وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے نے سری لنکا کے نئے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »