کراچی (اسپورٹس رپورٹر)
اسپرٹ اسپورٹس اکیڈمی نے نیا ناظم آباد اسپورٹس کمپلیکس کے تعاون سے کراچی ھاکی ایسوسی ایشن کی زیر سرپرستی نیا ناظم آباد میں ہاکی جونیئرز انیشیٹو کوچنگ سیشن سیریز کا پہلا سیشن منعقد کیا.جس میں آس پاس کے 30 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ سیدہ ارم بخاری منیجنگ ڈائریکٹر اسپرٹ سپورٹس اکیڈمی، ہاکی کی ایک ممتاز کھلاڑی اور کوالیفائیڈ کوچ نے فیلڈ ہاکی کے بنیادی اسباق دیئے جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہا۔ ان کی معاونت شاہین سلطانہ (سابق ہاکی کھلاڑی) زاہد حسین (فزیکل ٹرینر) اور مس رئیسہ اشفاق نے کی. اسپرٹ اسپورٹس اکیڈمی (SSA) نے کوچنگ حاصل کرنے والوں کو ہاکیاں اور دیگر سامان اور کوچنگ بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی سیریز کا دوسرا سیشن اگست 2022 میں منعقد کیا جائیگا.