تازہ ترین
انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں چند پیسہ کمیگوگل میپس میں بڑی تبدیلی جو بیشتر افراد کو پسند نہیں آئیملک میں سونے کی قیمت میں اضافہبرائل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہروپے کی قدر بحال ہونے لگی ڈالر مزید سستاانٹر بینک میں ڈالر مزید سستاموسم سرما میں ادرک لینا کیوں فائدہ مند ہے؟ کھانے کے طریقے جانیںنواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشیورلڈکپ کون جیتے گا؟ بڑی پیش گوئیپنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرارملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار آصف زرداریملک میں سونے کی قیمت میں کمیواٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیاں فیچر متعارفڈالر کی قیمت میں معمولی کمیملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی، شہبازشریفمہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گرانےکی تیاری مکملپیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانگوگل سرچ انجن کا ایک نیا دلچسپ فیوچر متعارفعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

جماعت اسلامی سندھ کے امیر سابق ایم این اے محمد حسین محنتی

کراچی/ بدین(اسٹاف رپورٹر ) 18 جولائی 2022 جماعت اسلامی سندھ کے امیر سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھ میں بیڈ گورننس، نااہل قیادت کرپشن اور بدامنی کا راج قائم ہےسندھ بھر میں مہنگائی بےروزگاری بدامنی اور بے حیائی کو فروغ دیا جارہا ہے چہرے و حکومتیں تو بار بار تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن سندھ و عوام کی قسمت میں کوئی بھی تبدیلی نہیں آئی حقیقی، دیرپا و عوام کے امنگوں کے عین مطابق تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد اقصی کھوسکی روڈ بدین میں ضلع بھر کے نامزد بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا. صوبائی امیر کا مزید کہنا تھاکہ عوام موجودہ حکومت کی ناکام و عوام دشمن معاشی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں حکومت نے مہنگائی بےروزگاری بدامنی کے سو کچھ نہیں دیا جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ بدین سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں سیلاب و قدرتی آفات میں جماعت اسلامی نے متاثرین کی حسب حال بھرپور خدمت کی ہے۔ پہلے مرحلے کی طرح 24 جولائی کو سندھ کے دوسرے مرحلہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی جماعت اسلامی ضلع بدین سمیت سندھ بھر میں حصہ لے رہے ہے۔ جماعت اسلامی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت جاری رکھے گی محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے دھاندلی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے عوام کو نوٹوں کے ذریعے خرید کیا جارہا ہے جو عوام کے ساتھ دشمنی اور ناانصافی ہے انہونے کہا کہ بدین سمیت ملک بھر میں فوج اور رینجرز کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں اس موقع صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواب مجاہد بلوچ ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »